close
مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید
Image
Image

منتخب مضمون

Image

انڈین کیمپ (انگریزی: Indian Camp) ایک مختصر کہانی یا افسانہ ہے جو مشہور امریکی مصنف ارنسٹ ہیمنگوے نے لکھی۔ یہ کہانی پہلی بار 1924ء میں فورڈ میڈوکس فورڈ کے ادبی جریدے 'ٹرانس اٹلانٹک ریویو' میں پیرس میں شائع ہوئی اور پھر 1925ء میں ہیمنگوے کے پہلے مجموعہ 'ان آور ٹائم' میں دوبارہ شائع کی گئی۔ اس کہانی میں ہیمنگوے کا نیم آب بیتی کے کردار نک ایڈمنز جو اس میں ایک بچہ ہے، پہلی بار نظر آتا ہے اور کہانی اس کے نقطہ نظر سے بیان کی گئی ہے۔یہ کہانی ہیمنگوے کے سادہ اور مختصر طرز تحریر کو ظاہر کرتی ہے اور اس میں متضاد خیالات کا استعمال بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ انڈین کیمپ ایک ایسی کہانی ہے جس میں پیدائش اور موت کے خوف جیسے موضوعات شامل ہیں، جو زیادہ تر ہیمنگوے کی اخیر زمانے کی کہانیوں میں بھی نظر آتے ہیں۔ جب یہ کہانی شائع ہوئی تو اس کی تحریر کی تعریف کی گئی اور آج اسے ہیمنگوے کی اہم کہانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

Image
Image

خبروں میں

سر گیری سوبر
گیری سوبر
Image
Image

منتخب فہرست

بھارت کی ریاستوں اور یونین علاقوں کی فہرست بلحاظ آبادی
بھارت کی ریاستوں اور یونین علاقوں کی فہرست بلحاظ آبادی

بھارت میں کل 28 ریاستیں اور 8 یونین علاقے ہیں۔ 2011ء تک بھارت کی کل آبادی 1.2 ارب ہے اور بلحاظ آبادی یہ چین کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے۔ بھارت کے پاس ت ممالک عالمی رقبہ کا کل 2.4% حصہ ہے اور یہاں عالمی آبادی کا کل 17.5% حصہ مقیم ہے۔ سندھ و گنگ کا میدان کا میدان دنیا کے زرخیز ترین میدانی علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے اسے دنیا کے آباد ترین خطوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی ساحلی میدان اور مغربی ساحلی میدان بشمول سطح مرتفع دکن بھی بھارت کے زرخیز علاقوں میں سے ایک ہے۔ مغربی راجستھان میں صحرائے تھار دنیا کے آباد ترین صحراؤں میں سے ایک ہے۔ شمال اور شمال مشرقی بھارت میں واقع سلسلہ کوہ ہمالیہ زرخیز وادیوں اور سرد ریگستان پر مشتمل ہے۔ ان علاقوں میں طبعی رکاوٹوں کے سبب آبادی نسبتا کم ہے۔

Image
Image

کیا آپ جانتے ہیں؟

محمد علی (مکے باز)
محمد علی (مکے باز)

  …کہ برینس پہلا غیر ملکی حملہ آور تھا جس نے 387 قبل مسیح میں روم کو فتح کیا؟
  …کہ بصرہ جزیرہ نما عرب سے باہر مسلمانوں کا بنایا ہوا پہلا شہر ہے، کیونکہ اسے عتبہ بن غزوان نے 14 ہجری میں تعمیر کیا تھا؟
  …کہ 1967ء میں، محمد علی (تصویر میں) سے ان کا عالمی باکسنگ ایوارڈ چھین لیا گیا کیونکہ انھوں نے جنگ کے خلاف احتجاج میں ویتنام جنگ کے دوران ریاستہائے متحدہ کی فوج میں خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا تھا؟

Image
Image

کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 655,539 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


Image
Image

تاریخ

آج: منگل، 21 جولا‎ئی 2026 عیسوی بمطابق 5 صفر 1448 ہجری (م ع و)

Image
واقعات
سالگرہ
برسی
Image
Image

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 655,539 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: Image اور Image

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریںمدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!