صفحۂ اول
منتخب مضمونانڈین کیمپ (انگریزی: Indian Camp) ایک مختصر کہانی یا افسانہ ہے جو مشہور امریکی مصنف ارنسٹ ہیمنگوے نے لکھی۔ یہ کہانی پہلی بار 1924ء میں فورڈ میڈوکس فورڈ کے ادبی جریدے 'ٹرانس اٹلانٹک ریویو' میں پیرس میں شائع ہوئی اور پھر 1925ء میں ہیمنگوے کے پہلے مجموعہ 'ان آور ٹائم' میں دوبارہ شائع کی گئی۔ اس کہانی میں ہیمنگوے کا نیم آب بیتی کے کردار نک ایڈمنز جو اس میں ایک بچہ ہے، پہلی بار نظر آتا ہے اور کہانی اس کے نقطہ نظر سے بیان کی گئی ہے۔یہ کہانی ہیمنگوے کے سادہ اور مختصر طرز تحریر کو ظاہر کرتی ہے اور اس میں متضاد خیالات کا استعمال بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ انڈین کیمپ ایک ایسی کہانی ہے جس میں پیدائش اور موت کے خوف جیسے موضوعات شامل ہیں، جو زیادہ تر ہیمنگوے کی اخیر زمانے کی کہانیوں میں بھی نظر آتے ہیں۔ جب یہ کہانی شائع ہوئی تو اس کی تحریر کی تعریف کی گئی اور آج اسے ہیمنگوے کی اہم کہانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ |
خبروں میں
منتخب فہرستبھارت میں کل 28 ریاستیں اور 8 یونین علاقے ہیں۔ 2011ء تک بھارت کی کل آبادی 1.2 ارب ہے اور بلحاظ آبادی یہ چین کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے۔ بھارت کے پاس ت ممالک عالمی رقبہ کا کل 2.4% حصہ ہے اور یہاں عالمی آبادی کا کل 17.5% حصہ مقیم ہے۔ سندھ و گنگ کا میدان کا میدان دنیا کے زرخیز ترین میدانی علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے اسے دنیا کے آباد ترین خطوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی ساحلی میدان اور مغربی ساحلی میدان بشمول سطح مرتفع دکن بھی بھارت کے زرخیز علاقوں میں سے ایک ہے۔ مغربی راجستھان میں صحرائے تھار دنیا کے آباد ترین صحراؤں میں سے ایک ہے۔ شمال اور شمال مشرقی بھارت میں واقع سلسلہ کوہ ہمالیہ زرخیز وادیوں اور سرد ریگستان پر مشتمل ہے۔ ان علاقوں میں طبعی رکاوٹوں کے سبب آبادی نسبتا کم ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں؟ • …کہ برینس پہلا غیر ملکی حملہ آور تھا جس نے 387 قبل مسیح میں روم کو فتح کیا؟ کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 655,539 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔ |
تاریخآج: منگل، 21 جولائی 2026 عیسوی بمطابق 5 صفر 1448 ہجری (م ع و)
| |
ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 655,539 مضامین موجود ہیں۔
| |
|
| مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں! |



